: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
اقوام متحدہ،19فروری(ایجنسی) اقوام متحدہ کا کہنا ہے یمن کی جنگ سے متاثر 13.6 ملین افراد کی زندگیاں بچانے کے لیے ادارے کو 1.8 بلین ڈالر امداد درکار ہے۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے دفتر کے مطابق ہر پانچ میں سے چار یمنی شہریوں
کو انسانی بنیادوں پر مدد فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ جنوری کے مہینے میں اقوام متحدہ کی جانب سے دو لاکھ 34 ہزار یمنی باشندوں تک خوراک اور دیگر اشیائے ضرورت پہنچائی گئی تھیں۔ عالمی ادارے کے مطابق گزشتہ برس امداد کی مد میں تقریباً نو سو ملین ڈالر وصول ہوئے تھے اور یہ سابقہ امداد کے نصف کے مساوی تھا۔